ملک بھر میں حالیہ بارشوں سے جاں بحق ہونیوالوں کی 49ہوگئی ،80افراد زخمی ،75مکانات ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر مارچ

اسلام آباد

ملک بھر میں حالیہ بارشوں سے جاں بحق ہونیوالوں کی 49ہوگئی ،80افراد زخمی ،75مکانات تباہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 مارچ۔2016ء ) ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں چاردنوں کے دوران ہونے والی طوفانی بارشوں سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 49 ہوگئی جبکہ 80 افراد زخمی ہوئے ،سیلابی صورتحال سے75 مکانات کو نقصان پہنچا ، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹے کے دوران بالائی خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور فاٹا میں کہیں کہیں تیزہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

اس دوران بالائی پنجاب ، گوجرانوالا ڈویژن اور کشمیرمیں چند مقامات پر موسلادھار بارش اورچند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔کشمیر، ہزارہ ڈویژن میں لینڈ سلا ئیڈنگ کا امکان بھی ہے جبکہ مقامی ندی نالوں میں طغیانی کے خطرے کے باعث بالائی فاٹا، مالاکنڈ ، ہزارہ ،راولپنڈی ڈویژن کے نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے این ڈی ایم اے کی جانب سے پیر کو جاری

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

14/03/2016 - 11:25:13 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان