میں نے 350 روپے کے عوض کچھ نہیں کھایا ۔ شہباز تاثیر کا ٹویٹر پر پیغام

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 14 مارچ 2016 11:03

میں نے 350 روپے کے عوض کچھ نہیں کھایا ۔ شہباز تاثیر  کا ٹویٹر پر پیغام

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 مارچ 2016ء) : سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر نے اپنی رہائی سے متعلق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا۔ ٹویٹر پر دئے گئے اپنے ایک پیغام میں شہباز تاثیر کا کہنا تھا کہ انہوں نے کچلاک کے کسی بھی ہوٹل میں 350 روپے کا بل ادا نہیں کیا اور نہ ہی کھانا کھایا۔ انہوں نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے رہائی کے بعد سب سے پہلے نہاری کھائی تھی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ شہباز تاثیر کی رہائی کے بعد یہ کہا جا رہا تھا کہ شہباز تاثیر نے رہائی کے بعد کچلاک کے ایک ہوٹل سے کھانا کھایا اور 350 روپے کا بل ادا کیا تاہم اب شہباز تاثیر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں اس بات کی تردید کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :