مہاجرین پر 600 ملین یورو کے اخراجات اٹھ چکے ہیں، یونانی مرکزی بینک
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر مارچ

مہاجرین پر 600 ملین یورو کے اخراجات اٹھ چکے ہیں، یونانی مرکزی بینک

ایتھنز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 مارچ۔2016ء) یونان کے مرکزی بینک نے کہا ہے کہ مہاجرین کی وجہ سے یونان اب تک600 ملین یورو سے زیادہ کے اخراجات کر چکا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق مرکزی بینک کے گورنر یانیس ستورناراس نے کہا کہ مہاجرین کی یونان آمد کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مقدونیہ کی جانب سے سرحد کی بندش کے بعد یونان میں مہاجرین کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ بلقان ریاستوں کی جانب سے سرحدین بند کر دینے کے بعد اس وقت یونان میں قریب 41 ہزار مہاجرین مختلف مقامات پر خیمہ بستوں میں ٹھہرے ہوئے ہیں۔

14/03/2016 - 10:50:05 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان