تمیم اقبال تینوں فارمیٹ میں سنچری بنانے والے پہلے بنگلہ دیشی کھلاڑی بن گئے
اتوار 13 مارچ 2016 23:38
دھرم شال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13مارچ۔2016ء) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپنر تمیم اقبال کی ورلڈ ٹی 20 میں عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری ہے، انہوں نے اومان کے خلاف اہم میچ میں کیریئر کی پہلی سنچری داغ دی اور ہزار رنز بھی مکمل کرلئے۔ وہ تینوں فارمیٹ میں سنچری بنانے والے پہلے بنگلہ دیشی کھلاڑی بن گئے ہیں۔
(جاری ہے)
دھرم شالا میں کھیلے گئے گروپ اے کے آخری میچ میں تمیم اقبال نے اپنا روایتی کھیل پیش کرتے ہوئے حریف باؤلرز کی خوب پٹائی کی اور 63 گیندوں پر ناقابل شکست 103 رنز بنائے جس میں پانچ فلک شگاف چھکے اور دس چوکے شامل تھے، یہ ان کی ٹی 20 کیریئر کی پہلی سنچری ہے اور ساتھ ہی انہوں نے ہزار رنز بھی مکمل کر لئے۔
تمیم اقبال ٹی 20 میں سنچری اور ہزار رنز بنانے والے پہلے بنگلہ دیشی کرکٹر بن گئے ہیں۔ وہ اب تک 49 میچوں میں 1092 رنز بنا چکے ہیں جس میں ایک سنچری اور چار نصف سنچریاں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ورلڈ ٹی 20 کے پہلے مرحلے میں تمیم اقبال ٹاپ سکورر ہیں، وہ تین میچ کھیل کر 233 رنز بنا چکے ہیں جس میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری شامل ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.