ہیپاٹائٹس سی کی دوا سوفوس بوویر“ کی انتہائی کم قیمت پر دستیابی سے پاکستان میں ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار مارچ

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 13/03/2016 - 22:07:13 وقت اشاعت: 13/03/2016 - 22:07:13 وقت اشاعت: 13/03/2016 - 21:27:11 وقت اشاعت: 13/03/2016 - 21:27:11 وقت اشاعت: 13/03/2016 - 21:27:11 وقت اشاعت: 13/03/2016 - 20:54:46 وقت اشاعت: 13/03/2016 - 20:54:46 وقت اشاعت: 13/03/2016 - 20:54:46 وقت اشاعت: 13/03/2016 - 20:04:46 وقت اشاعت: 13/03/2016 - 19:55:18 وقت اشاعت: 13/03/2016 - 19:50:07
پچھلی خبریں - مزید خبریں

اسلام آباد

اسلام آباد شہر میں شائع کردہ مزید خبریں

وقت اشاعت: 17/01/2017 - 11:10:36 وقت اشاعت: 17/01/2017 - 11:10:38 وقت اشاعت: 17/01/2017 - 11:10:39 وقت اشاعت: 17/01/2017 - 10:35:10 وقت اشاعت: 17/01/2017 - 11:10:41 وقت اشاعت: 17/01/2017 - 11:10:41 اسلام آباد کی مزید خبریں

ہیپاٹائٹس سی کی دوا سوفوس بوویر“ کی انتہائی کم قیمت پر دستیابی سے پاکستان میں ایسے لاکھوں مریضوں کی زندگیاں بچانے میں مدد ملے گی، ماہرین

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13مارچ۔2016ء)ماہرین صحت نے کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس سی کے علاج کے لئے ”سوفوس بوویر“ نامی کھانے والی دوا کی انتہائی کم قیمت پر دستیابی سے پاکستان میں ایسے لاکھوں مریضوں کی زندگیاں بچانے میں مدد ملے گی، ہیپاٹائٹس سی کے علاج کیلئے سستی ترین گولی کی دستیابی کے حوالے سے ماہرین نے کہا کہ امریکہ میں سووالڈی نامی برانڈ کی اس ایک گولی کی قیمت ایک ہزار ڈالر ہے جبکہ ڈکلینزا کیلئے امریکہ میں 12 ہفتوں کے کورس کی قیمت 63 ہزار ڈالر یا یومیہ 750 ڈالر بنتی ہے لیکن وفاقی حکومت کی کوششوں سے پاکستان میں دوا کے ایک پیکٹ کی قیمت 5868 روپے پر لائی گئی ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ انتہائی کم قیمت پر دوا کی دستیابی سے پاکستان میں ایسے لاکھوں مریضوں کو فائدہ ہوگا جو مہنگے علاج سے پریشان تھے اور ان کی زندگیاں بچائی جاسکیں گی۔ ماہرین نے کہا ہے کہ یہ سب حکومت کی کوششوں سے ممکن ہوا ہے جس کے ذریعے حکومت نے فیروز سنز لیبارٹریز کو ”سووالڈی“ نامی دوا امریکہ سے درآمد کی اجازت دی اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے دوا کی قیمت 55 ہزار فی پیکٹ مقرر کرنے کا اعلان کیا اور اس کے حقوق فیروز سنز لیبارٹرز کو دیئے۔

اگرچہ کمپنی نے بعد ازاں قیمت مزید کم کرکے 33 ہزار فی پیکٹ کردی جو حیران کن بات ہے کیونکہ امریکہ میں اس دوا کی قیمت بہت ہی زیادہ ہے اور اس کیلئے ڈریپ کا کردار قابل تعریف ہے۔ بعد ازاں ڈریپ نے 9 مقامی ادویہ ساز کمپنیوں کو یہی دوا پاکستان میں تیار کرنے کیلئے رجسٹرڈ کرلیا ہے تاکہ پاکستان میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو 28 گولیوں کا پیکٹ 5868 روپے کے مقررہ نرخوں پر مہیا کیاجاسکے اور ہیپاٹائٹس کا خاتمہ ہوسکے۔

اس اقدام سے دوا کی قیمت مزید کم کرنے کیلئے مقابلے کی فضاء قائم ہوگی اور ان مریضوں کو فائدہ ہوگا جو دوا خریدنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کم قیمت پر خام مال کی دستیابی بھی قیمت مناسب ہونے کی ایک وجہ ہے۔ گلوبل فارما سوٹیکل کے چیف ایگزیکٹو افسر خواجہ محمد اسد سے رابطہ کرنے پر انہوں نے حکومت کی تعریف کی جس نے بیماری کی روک تھام اور تدارک کی اہمیت

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

13/03/2016 - 20:54:46 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان