کوہاٹ ‘جنگل خیل میں زبانی تکرار پر گولیاں چل گئیں‘2بھائیوں سمیت 3 افراد قتل‘جاں بحق ہونیوالوں میں افغانی بھی شامل
اتوار 13 مارچ 2016 20:54
کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13مارچ۔2016ء) کوہاٹ کے علاقہ جنگل خیل میں ذبانی تکرار پر دو بھائیوں سمیت تین افراد کوفائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔جاں بحق ہونیوالوں میں ایک افغان باشندہ بھی شامل ہے۔مسلح ملزمان بیٹھک میں گھس کر مخالف فریق کے افراد پر اندھا دھند فائرنگ کرکے واردات کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے ۔
پولیس نے چار نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کے علاقہ جنگل خیل کے موضع ایس پی سکندر خان محلہ میں گزشتہ شب مبینہ ملزمان یوسف خان ولد عبدالجلیل،قاسم ا و رعاصم پسران مکرم خان اور وحید خان ولد محمود خان نے مخالف فریق کے بیٹھک میں گھس کر وہاں موجود افراد پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی جسکے نتیجے میں محمد سلیمان، محمد حسن گل پسران نسیم خان اور افغان مہاجر حبیب موقع پر دم توڑ گئے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 22 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے تیاریاں مکمل‘پولنگ کل ہوگی
-
حیدر آباد،گرلز کالج معذورملازمہ کی مبینہ خود کشی ، مرنے سے پہلے خط میں تفصیلات بتا دیں
-
امریکا میں پاکستانی نژاد شہریوں کی تعدادچار لاکھ جبکہ بھارتی نژاد امریکیوں کی 28لاکھ ہے. امریکی مردم شماری بیورو
-
عدالتی حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کروا دیا گیا
-
برطانیہ اور یورپی یونین کو ادویات کی شدید قلت کا سامنا، رپورٹ
-
پاکستان اور چین کے درمیان معاشی اور ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں ،وزیرِ اعظم شہباز شریف کا چینی زبان کے عالمی دن پر پیغام
-
محکمہ صحت خیبرپختونخواہ نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کیلئے اجاز ت مانگ لی
-
امریکہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں معاونت کے الزام میں چار بین الاقوامی کمپنیوں پر پابندیوں کا اعلان کردیا
-
آئی ایم ایف نے 6 سے 8 ارب ڈالر نئے بیل آؤٹ پیکج کی درخواست منظور کرلی
-
پاکستان نے آئی ایم ایف سے اگلے بیل آﺅٹ پیکج کیلئے باضابطہ درخواست کر دی
-
آئی ایم ایف بورڈ کا 29 اپریل تک کا شیڈول جاری، پاکستان ایجنڈے میں شامل نہیں
-
21 اپریل کو آنے والا رزلٹ عمران خان اور شاہ محمودقریشی کی رہائی کا آرڈر ہو گا،زین قریشی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.