حکمران خوف اور لالچ کی چادر اُتار دیں‘قوم کے جذبات کا احترام اور اپنے وعدوں کا پاس کریں ‘ڈاکٹر عافیہ کو وطن واپس لائیں‘ معاشی راہداری کی تکمیل و کامیابی قوم کی عزت و ناموس کی حفاطت اور سربلندی کو اولیت دینے سے مشروط ہے ‘ شریفوں کے دور حکومت میں بھی ڈاکٹر عافیہ 13برسوں سے بے عافیت کیوں ؟‘مشعل اوبامہ، مودی کی ماں، شرمین چنائے اورشرمیلا ٹیگور کوخراج تحسین پیش کرنے والے شریف خاندان کو قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ نظر کیوں نہیں آتی ؟،ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کاپشاور پریس کلب کے باہر عافیہ رہائی کیمپ کے دورہ کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ سے خطاب

اتوار 13 مارچ 2016 20:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13مارچ۔2016ء) ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ حکمران خوف اور لالچ کی چادر اُتار دیں ۔قوم کے جذبات کا احترام اور اپنے وعدوں کا پاس کریں اور ڈاکٹر عافیہ کو وطن واپس لائیں۔معاشی راہداری کی تکمیل و کامیابی قوم کی عزت و ناموس کی حفاطت اور سربلندی کو اولیت دینے سے مشروط ہے ۔

شریفوں کے دور حکومت میں بھی ڈاکٹر عافیہ 13برسوں سے بے عافیت کیوں ؟مشعل اوبامہ، مودی کی ماں، شرمین چنائے اورشرمیلہ ٹیگور کوخراج تحسین پیش کرنے والے شریف خاندان کو قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ نظر کیوں نہیں آتی ؟‘نواز شریف اقتدار کے مزے بے شک لوٹیں لیکن اپنے کئے ہوئے وعدوں کو مت بھولیں۔وہ پشاور پریس کلب کے باہر عافیہ رہائی کیمپ کے دورہ ، احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کر رہی تھیں ۔

(جاری ہے)

تیز اور موسلا دھار بارش کے دوران شرکاء نے بھیگتے ہوئے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا خطاب سنا اور عافیہ سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا اور عافیہ رہائی کی تحریک اور اسلام آباد دھرنے میں بھر پور شرکت کا یقین دلایا ۔قبل ازیں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا پشاور پہنچنے پر رنگ روڈ ، ہشت نگری ، قصہ خوانی بازار ، سویکارنو چوک پر استقبال کیا گیا ۔شہریوں اور تاجر برادری نے پھولوں کے ہار ڈالے اور پتیاں نچھاور کیں ۔

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے مزید خطاب میں کہا کے ڈاکٹر عافیہ 13برسوں سے غیر ملکی قید میں ہے اور وزیر اعظم سمیت حکمران اور سیاستدان اپنے ووٹرز سے کئے ہوئے عافیہ کی رہائی کے وعدے بھول چکے ہیں ۔امریکا اور یورپ سمیت دنیا بھر میں عافیہ کی رہائی کے لئے بلند ہونے والی آوازوں میں شدت اور تیزی آگئی ہے ۔پاکستانی حکمران کیوں خاموش ہیں ؟ عافیہ کی رہائی کے لئے ہر دروازے پر دست دی ہے ۔عافیہ رہائی تحریک در اصل پاکستان بچاؤ تحریک بن رہی ہے ۔میٹرو ،اونج ٹرین سمیت بڑے بڑے منصوبے پایا تکمیل کو پہنچ رہے ہیں شہبازتاثیر بھی بازیاب ہوگئے ، عافیہ کب واپس آئے گی ۔