برازیل میں نصب بھارتی رہنما گاندھی کے مجسمے کی آنکھوں پر سرخ پٹی باندھ دی گئی
اتوار 13 مارچ 2016 19:55
ریو ڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13مارچ۔2016ء) برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں نصب بھارتی رہنما گاندھی کے مجسمے سمیت 100 مجسموں کی آنکھوں پر سرخ پٹی باندھ دی گئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں نصب 100 مجسموں کی آنکھوں پر سرخ پٹی باندھ دی گئی ہے ان میں بھارتی رہنما گاندھی کا مجسمہ بھی شامل ہے ۔اس مہم کو ملک میں جاری سیاسی بحران کے خلاف ایک فنکارانہ احتجاج قرار دیا جا رہا ہے۔
مہم میں شامل ایک گمنام فنکار کا کہنا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ برازیل کی تاریخ میں اہمیت رکھنے والی یہ ہستیاں ملک کے موجودہ شرمناک حالات کی گواہ بنیں۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ مہم ملک میں اتوار کو صدر جیلما روسیف کے خلاف منعقد ہونے والی ریلیوں کا حصہ نہیں ہے۔(جاری ہے)
جن مجسموں کی آنکھوں پر سرخ پٹی باندھی گئی ہے ان میں مہاتما گاندھی کے علاوہ برازیل کے سابق صدر اور پہلے آمر گیتولیو وارگاس کا مجسمہ بھی شامل ہے۔
پراجیکٹ اوراولو کے تحت کام کرنے والے فنکار نے کہا کہ وہ بتانا چاہتے ہیں کہ احتجاج صرف سڑکوں پر ہی نہیں کیا جاتا۔برازیل میں بجٹ اور معیشت میں خرابی پر صدر روسیف کے استعفے اور مواخذے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔برازیل کی معیشت گذشتہ کئی دہائیوں کے بدترین دور سے گزر رہی ہے۔پٹیاں باندھنے والے فنکار کے مطابق اس مہم کا مقصد یہ تھا کہ وہ لوگ جو اب ملک کے لیے کچھ کر نہیں سکتے، بیبسی سے اسے اس اقتصادی اور سیاسی بحران کا شکار ہوتا بھی نہ دیکھیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.