ملک کو ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کر دیا ‘وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کے مسائل کے حل کیلئے درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں‘توانائی کی کمی پر قابو پانے کیلئے متعدد منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔وزیراعلیٰ کی وفد سے گفتگو

اتوار 13 مارچ 2016 19:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13مارچ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں گزشتہ اڑھائی برس کے دوران ملک کو ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کر دیا ہے اورپاکستان کے مسائل کے حل کیلئے درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے پر عزم ہیں اور توانائی بحران کا خاتمہ بڑا چیلنج ہے جس سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔

توانائی کی کمی پر قابو پانے کیلئے سولر ، ہائیڈل ، کوئلے،گیس اور دیگر ذرائع سے بجلی کے حصول کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے دورآمریت کے دوران پنجاب کے سابق حکمرانوں کے کرپشن کے قبرستانوں کو ترقی کے میناروں میں تبدیل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :