بھارت واپس آنا چاہتا ہوں ،ڈرہے کہ مجھے اپنی صفائی پیش کرنے کا موقعہ نہیں ملے گا،معروف تاجر وجے مالیا

اتوار 13 مارچ 2016 18:58

لندن /نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13مارچ۔2016ء) بھارت کے معروف تاجر اور کنگ فشر ایر لائن کے سربراہ وجے ملیا نے ایک دن ضرور وطن واپس جاؤں گا تاہم ابھی واپسی کیلئے وقت ساز گار نہیں ہے ، ڈر ہے کہ مجھے اپنی صفائی پیش کرنے کا موقعہ نہیں ملے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیاکے مطابق شراب کے بڑے تاجر اور کنگ فشر ایر لائن کے سربراہ وجے ملیا جن کے خلاف سپریم کورٹ میں بینکوں کو 9 ہزار کروڑ روپے ادا نہ کرنے کا معاملہ ہے نے اس امیدکا اظہار کیا ہے کہ ایک نہ ایک دن وہبھارت واپس جائیں گے مگر ان کے خیال سے ابھی واپسی کے لئے وقت ساز گار نہیں ہے۔

ایک ای میل انٹرویو میں سنڈے گارجین کو بتایا کہ میں مکمل طور پربھارتی ہوں اور حقیقتا واپس جانا چاہتا ہوں مگر مجھے یقین نہیں ہے کہ مجھے اپنا موقف پیش کرنے کا مناسب موقع مل سکے گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے پہلے ہی مجرم قرار دیا جاچکا ہے اور ان کے خلاف بڑا اشتعال ہے مگر انہیں امیدہے کہ لوگ اس بات کو سمجھ سکتے ہیں کہ ہر کاروبار میں خواہ وہ چھوٹا ہو یا بڑا بہت جوکھم ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ بین الاقوامی تاجر ملیا نے جو 2 مارچ کو بھارت سے برطانیہ روانہ ہوئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :