Live Updates

سرکاری لیگ اپنے لوگوں کو نوازنے کے علاوہ کوئی کام نہیں کررہی،رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر نوشین حامد

اتوار 13 مارچ 2016 17:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ سرکاری لیگ اپنے لوگوں کو نوازنے کے علاوہ کوئی کام نہیں کررہی ،پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں علاج کی بنیادی سہولتیں دستیاب نہیں ہیں،سرکاری تعلیمی اداروں میں نہ استاد ہیں او ر نہ فرنیچر ہے ،عوام کے لئے مشکلات ہی مشکلات ہیں ،پنجاب میں اقربا پروری عروج پر پہنچ چکی ہے ،سفار ش کلچر کے خاتمہ کا اعلان کرنے والوں نے اس کلچر کو مزید فروغ دیا ہے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پل اور سڑکیں تعمیر کرکے گڈ گورنس کا نعرہ لگانے والوں کی حقیقت عوام کے سامنے آچکی ہے ،مسلم لیگ ن میڑوبس اور اورنج لائن ٹرین کے منصوبوں کو اپنی کارکردگی قرار دے رہی ہے جبکہ ان منصوبوں سے عوام بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں ،بھاری سبسڈی دے کر یہ میڑو بس چلائی گئی ہے ،عوام کو اس منصوبے سے کوئی فائدہ نہیں ہوا ،یہ منصوبہ سرکاری خزانہ پر بوجھ ہے ،انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے جو معاہدے کئے ہیں ان کے بارے بھی حقائق سامنے آنے چاہیں، عوام کو علم ہونا چاہیے کہ ان سے ووٹ لینے والوں نے ملک سے کیا سلوک کیا ہے اور کس طرح ان کا پیسہ لٹا ہے ،عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے،یہ فریب کار لوگ ہیں جو نئے نئے نعرے لگا کر عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :