میٹرو کے ذریعے نیو ملتان کو دو حصوں میں تقسیم کرنا حکمرانوں کا ظالمانہ اقدام ہے۔راؤ عارف رضوی

پاکستان عوامی تحریک عوامی حقوق کیلئے گلشن مارکیٹ اور نیو ملتان کی آبادی کے ساتھ کھڑی ہے حکومت کا کام عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہوتا ہے نہ کہ تکلیف پہنچانا،جلد سدباب کیا جائے

اتوار 13 مارچ 2016 17:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مارچ۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے ترجمان راؤ محمد عارف رضوی نے کہا ہے کہ میٹرو بس کے عیاشانہ منصوبے کی وجہ سے نیو ملتان کو دو حصوں میں تقسیم کرنا حکمرانوں کا ظالمانہ اقدام ہے۔اس اقدام کی بناء پر نیو ملتان کے مکین شدیدمتاثر ہوئے ہیں ۔چوک کمہارانوالہ اور وہاڑی چوک کے درمیان صرف ایک یوٹرن دیا گیا ہے جس کی وجہ سے نیو ملتان کے دونوں حصوں کے درمیان آنے جانے میں بہت دشواری پیدا ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

گلشن مارکیٹ اور گرد ونواح میں کاروبار تباہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے تاجر برادری ذہنی دباؤ کا شکار ہے۔حکومت کا کام عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہوتا ہے نہ کہ تکلیف پہنچانا۔حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مقامی آبادی اور تاجر برادری کے احتجاج پر اس تکلیف کو رفع کرنے کے حوالے سے عملی اقدامات کرے۔انہوں نے کہا کہ عوامی حقوق کیلئے پاکستان عوامی تحریک ہمیشہ سے میدان عمل میں رہی ہے اور اب بھی گلشن مارکیٹ کی تاجر برادری کے ساتھ کھڑی ہے ۔

متعلقہ عنوان :