پنجاب پروٹیکشن آف وومن اگینسٹ وائیلنس بل سے مرد اور عورت کے درمیان لڑائی جھگڑوں میں اضافہ اور طلاق کی شرح میں اضافہ ہو گا ۔ضلعی رہنمامسلم لیگ ق عذرا نسیم

اتوار 13 مارچ 2016 17:34

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مارچ۔2016ء) مسلم لیگ (ق) خواتین ونگ فیصل آبادکی ضلعی رہنما محترمہ عذرا نسیم نے پنجاب پروٹیکشن آف وومن اگینسٹ وائیلنس بل 2015 ء کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس بل سے عورتوں کو کوئی تحفظ نہیں ملے گا بلکہ مرد اور عورت کے درمیان لڑائی جھگڑوں میں مزید اضافہ ہو گا اور طلاق کی شرح میں بھی اضافہ ہو گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلام نے خواتین کو جو حقو ق دیئے ہیں اس میں کہیں یہ نہیں ہے کہ مرد کو کڑے پہنا دیئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اس بل کا غلط فائدہ اٹھائیں گی اور ہنست بستے گھر اجڑنے کا ندیشہ ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت حقو نسواں کا بل پاس کر کے خواتین کے اصل مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتی ہے۔مسلم لیگ ن کی حکومت نے خواتین کے حقو ق کے لئے کوئی بھی سنجیدہ پالیسی نہیں بنائی ۔ن لیگ اگر خواتین کے حقوق کے لئے اتنی ہی مخلص ہوتی تو پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں خواتین کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت دیتی ۔

متعلقہ عنوان :