ترقیاتی کاموں سمیت ملازمین کی بھرتی کے حوالہ سے چوہدری اسد الرحمٰن اور نازیہ راحیل کو مناظرے کی دعوت دیتا ہوں، ریاض فتیانہ

اتوار 13 مارچ 2016 17:31

کمالیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مارچ۔2016ء)سابق ایم این اے و چئیرمین ہیومن رائٹس پاکستان ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ ترقیاتی کاموں سمیت ملازمین کی بھرتی کے حوالہ سے ایم این اے چوہدری اسد الرحمٰن اور ایم پی اے نازیہ راحیل کو مناظرے کی دعوت دیتا ہوں،موجودہ نمائندگان ترقیاتی کاموں کو پایہ ء تکمیل پہنچائیں ایک دوسرے کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے سے کمالیہ کے عوام متاثر ہوں گے ،کسی کو میرے دور اقتدار میں ہونے والے ترقیاتی کاموں سے اگر برتری کا گمان ہے تو میں ہر جگہ مناظرے کے لیے تیار ہوں تاہم ہارنے والے کو سیاست سے دستبردار ہونا پڑے گا۔

ان خیالات کا اظہار سابق ایم این اے و چئیرمین ہیومن رائٹس پاکستان ریاض فتیانہ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ آج موجودہ ایم این اے اور ایم پی اے ترقیاتی کام کروانے کی بجائے ایک دوسرے کے کاموں میں رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں جس سے کمالیہ کے عوام ان کی مخالف کی وجہ سے مسلسل متاثر ہورہے ہیں انہوں نے دونوں منتخب نمائندوں کو چیلنج دیتے ہوئے کہاکہ چند ترقیاتی کاموں کے ادھورے کیے جانے پر علاقانی نمائندے آپس میں جنگ پر اتر آئے ہیں ۔

جتنے کام انہوں نے اپنے دور اقتدار میں کروائے اس سے کہیں زیادہ میں اکیلا علاقہ کے لیے کروا چکا ہوں انہوں نے الزام لگایا کہ میرے بہت سے منصوبے جو تکمیل کے مراحل میں تھے انہیں صرف اس لیے روکا گیا کہ ان پر ان کی تختیاں لگانے پر انہیں مذاق کا سامنا کرنا پڑنا تھا ۔میں دونوں قومی و صوبائی اسمبلی کے نمائندگان کو کسی بھی پلیٹ فارم پر مناظرے کی دعوت دیتا ہوں کہ کمالیہ میں ترقی کس دور میں ہوئی ۔ میں منتظر ہوں کہ دوسری جانب سے میڈیا کے حوالے سے کب مناظرے کی دعوت کے قبول ہونے اور تاریخ او ر مقام کا بتایا جاتا ہے۔