خواتین ہمارے معاشرے کا نصف سے بھی زیادہ ہیں لیکن رسوم و رواج کے نام پر ہوا کی بیٹی کا استحصال کیا جاتا ہے، ڈپٹی کمشنر کچھی بولان محمد اسلم سومرو

اتوار 13 مارچ 2016 17:31

مچھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مارچ۔2016ء) ڈپٹی کمشنر کچھی بولان محمد اسلم سومرونے کہا ہے کہ خواتین ہمارے معاشرے کا نصف سے بھی زیادہ ہیں اس جدید اور ترقی یافتہ دور میں بھی خواتین کی سماجی حیثیت و اہمیت دوسرے درجے کے فرد کی جیسی ہے حقیقت ایک عالمگیر سچائی کی صورت میں آویزاں ہو چکی ہے کہ وہی معاشرے بہتر طور پر ترقی کر سکتے ہیں جن میں خواتین کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں برابری کے جملہ حقوق دیئے جائیں ہمارے ہاں مختلف رسوم و رواج کے نام پر ہوا کی بیٹی کا استحصال کیا جاتا ہے ان خیالات کا اظہا ڈپٹی کمشنر کچھی بولان محمد اسلم سومرونے پاکستان ریڈنگ پراجیکٹ ضلع کچھی بولان کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی یوم اور پڑھائی کی تخلیقی صلاحتوں میں اضافہ کرنا، کی مشترکہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا اسلام نے لڑکے کو نعمت اور لڑکی کو رحمت قرار دیا ہے اور ہمارے ملک کی خواتین نے زندگی کے ہر میدان سیاست سائنس ٹیکنالوجی میڈیکل و دیگر اہم جگہوں پر اپنا لوہا منوا چکی ہیں آئیے خواتین کے دن کے موقع پر ہم سب مل کر عہد کریں کہ ہم عورتوں کو اُن کو جائز مقام دلانے کے لئے منظم و متحرک جد وجہد کریں گے پی آر پی کے صوبائی سربراہ فاروق اکبرضلعی تعلیمی آفیسر کچھی بولان چوہدری نیاز ضلعی پروگرام مینیجر گورام بلوچ و دیگر نے بھی خطاب کیا تقریب میں مختلف گورنمنٹ اسکولوں کی خواتین ٹیچرز طالبات و دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی مذکورہ تقریب میں پاکستان ریڈنگ پروجیکٹ کے 19 اسکولوں کی جانب سے خواتین کے حوالے اور کی تخلیقی صلاحتوں میں اضافہ کرنے کے حوالے سے ٹیبلو رول پلے وغیرہ پیش کیے جبکہ گورنمنٹ پرائمری ٹیچرز نے کلاس روم کے اندر پڑھائی کے معیار میں اضافہ کرنے کے لئے اپنے بنائے ہوئے بگ بکس ، خاکے ،فلش کارڑ حروف تہیجی کے نمونہ جات پیش کیے گئے اور بچوں میں ڈرائنگ کے مقابلے بھی منعقد کیے گئے تقریب کی اسٹیج سیکریٹری ذاکرہ رحمت اللہ تھیں تقریب کے دوسرے روز کمشنر نصیرآباد ڈویژن احمد عزیز تارڑ نے پاکستان ریڈنگ پراجیکٹ کی سرکاری ٹیچرز اور طالبات کی جانب سے پڑھائی کی تخلیقی صلاحتوں میں اضافہ کرنے کے حوالے سے اسٹالز میں رکھے ماڈلز بگ بکس دیکھے جس میں خواتین اور بچوں کی دلچسپی بھی قابل دید تھی گیلری واک کے بعد کمشنر نصیرآباد ڈویژن احمد عزیز تارڑ کو ضلعی پروگرام مینیجر گہورام بلوچ نے پاکستان ریڈنگ پروجیکٹ بارے مکمل بریفنگ دی اس موقع پر ڈی سی کچھی بولان ، پی آر پی کے صوبائی سربراہ فاروق اکبر ضلعی تعلیمی آفیسر کچھی بولان و دیگر آفیسران بھی موجود تھے کمشنر نصیرآباد ڈویژن احمد عزیز تارڑ نے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ریڈنگ پراجیکٹ کی کارکردگی کو سراہاتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی اور فلاحی ادارے بھی تعلیم کے فروغ کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں اکیسویں صدی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے معیاری تعلیم موثر اور بنیادی ہتھیار ہے پھول جیسے بچوں سے محنت و مشقت کی بجائے انہیں والدین اسکول بھجوائیں ان کی اصل جگہ اسکول ہے والدین اساتذہ اور بچے تینوں کردار جب تک اپنے حصے کی زمہ داری نہیں نبھائیں گے تب تک تعلیمی میدان میں ہم پیچھے رہیں گے