کرپشن کرنے والے دنیا وآخرت میں رسوا ہوں گے،مولانا محمد عارف دمڑ

دنیا آخرت کو تباہ کرنے والوں کو فکر آخرت کرتے ہوئے کرپشن اور لوٹ مارسے توبہ کرنی چاہئے، بیان

اتوار 13 مارچ 2016 17:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء) جماعت اسلامی صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا محمد عارف دمڑ، مولانا عبدالحمیدمنصوری ،ظہوراحمد کاکڑمشترکہ بیان میں کہا کہ کرپشن کرنے والے دنیا وآخرت میں رسوا ہوں گے دنیا آخرت کو تباہ کرنے والوں کو فکر آخرت کرتے ہوئے کرپشن اور لوٹ مارسے توبہ کرکے عوام کی ترقی وخوشحالی کے سفر میں نیک واچھے لوگوں کا ساتھ دینا چاہیے ۔

اہل پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار دینے ، مہنگائی وبے روزگاری کے خاتمہ میں بنیادی رکاوٹ کرپشن اور اقرباء پروری ہے رشوت لینے والوں کو شعور دینے کی ضرورت ہے تاکہ وہ بدی وبرائی سے پرہیز کریں جماعت اسلامی کا کرپشن فری بلوچستان مہم وقت کی اہم ضرورت ہے ۔بلوچستان میں ہر پراجیکٹ میں ستر فیصد کرپشن نے بلوچستان کو ریگستان بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔

(جاری ہے)

کرپٹ مافیا عوام کی حالت پر رحم کھاتے ہوئے اپنی آخرت تباہ کرنے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ کہ ملک وقوم کو بحرانی کیفیت ،پریشانی کے دلدل سے نکالنے کے لئے ضروری ہے کہ دہ ہر سطح پر اور ہرادارے سے کرپشن کا خاتمہ ہوجائیں جماعت اسلامی عوام کوشعور دینے کیلئے مہم چلارہی ہے یہ مہم قومی مہم اور قوم کی مفادترقی وخوشحالی کا مہم ہے اگر کوئی اس مہم میں ساتھ نہیں دے رہا تو وہ اپنا نقصان کر رہا ہے جماعت اسلامی خود کرپشن سے پاک ہے اس لیے اس مہم کو جماعت اسلامی ہی کامیابی سے چلا سکتی ہے جو لوگ یاپارٹیاں خود کرپشن کی پیداوارہوں وہ کرپشن ختم نہیں کر سکتی جماعت اسلامی اچھے صاھ نیک لوگوں کو آگے کر رہی ہے ہر سطح پر اچھے لوگ قوم کی قیادت ورہنمائی کریں تاکہ بدی برائی کرپشن کا خاتمہ ہوجائیں ۔

حکمرانوں نے صرف ترقی وخوشحالی کا دعویٰ کیا ہے ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔جھوٹ کا سہارا لیکر قوم کو دھوکہ دینے والے ہمارے خیر خواہ نہیں ۔ اس وقت کرپشن نااہل حکومت ، سودی معیشت کی وجہ سے ہماری آزادی ،خودمختاری،عزت،وقار اور سلامتی سب کچھ داؤپر لگ چکا ہے۔آئے روزکرپشن کے نئے نئے اسکینڈلز سامنے آرہے ہیں مگر ان کرپٹ عناصر کے خلاف رسمی کاروائی کے علاوہ کچھ نہیں کیا جارہا۔سودخوروں نے عوام کی مجبوریوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے لوگوں کاجینامحال کردیا ہے۔ بلوچستان وسائل سے مالاخطہ ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ ان سے بھرپور انداز میں استفادہ کرتے ہوئے ملک وقوم کانام دنیا میں روشن کرنے کے لئے اقدامات کیے جانے چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :