ڈیرہ بگٹی میں ایف سی کے سرچ آپریشن کے دوران 5شدت پسند ہلاک جبکہ ایک کو گرفتار کرلیا گیا

اتوار 13 مارچ 2016 17:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء) ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں ایف سی کے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے 5شدت پسند ہلاک جبکہ ایک کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ایف سی ترجمان کے مطابق اتوار کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں فرنٹیر کور بلوچستان نے حساس ادارے کی اطلاع پر کالعدم تنظیم بی آر اے کے شدت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی ایف سی کی جوابی کارروائی کے دوران 5شدت پسند ہلاک جبکہ ایک کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ کارروائی کے دوران شدت پسندوں کے کیمپوں کو تباہ کرکے وہاں سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود قبضے میں لے لیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ ہلاک و گرفتار ہونیوالے شرپسند سیکورٹی فورسز اور گیس پائپ لائن پرحملوں ،بھتہ خوری ،اغواء برائے تاوان سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔

متعلقہ عنوان :