اوباما کی صدارتی امیدواروں کو کشیدگی کو فروغ دینے سے گریز کرنے کی تنبیہ

صدارتی امیدوار کشیدگی کو فروغ دینے سے بچیں اور دوسرے امریکیوں کی توہین نہ کریں ، انتخابی امیدواروں کی توجہ اس بات پر ہونی چاہیے کہ ہم چیزوں کو بہتر کیسے کر سکتے ہیں،امریکی صدر براک اوباما کا بیان

اتوار 13 مارچ 2016 17:07

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مارچ۔2016ء) امریکی صدر براک اوباما نے ملک کے آئندہ صدر کے لیے انتخابی دوڑ میں شامل امیدواروں سے کہا ہے کہ وہ کشیدگی کو فروغ دینے سے بچیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شکاگو میں ریپبلکن ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی منسوخ کیے جانے کے بعد صدر اوباما نے یہ بیان جاری کیا ہے۔اوباما نے کہا کہ امیدواری کے دعویدار دوسرے امریکیوں کی توہین نہ کریں اور پر تشدد نہ ہوں۔

ری پبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے شکاگو میں اپنے حامیوں اور احتجاج کرنے والے لوگوں کے درمیان لڑائی ہو جانے کے بعد اپنی ریلی منسوخ کر دی تھی۔ٹرمپ کے مخالفین ان پر اشتعال انگیز بیان بازی کرنے کا الزام لگاتے ہیں۔ انتخابی دوڑ میں شامل لوگوں کی توجہ اس بات پر ہونی چاہیے کہ ہم چیزوں کو بہتر کیسے کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ توہین نہ کریں، اسکول کے بچوں کی طرح طنز نہ کریں اور نسل اور مذہب کی بنیاد پر لوگوں کو تقسیم نہ کریں۔

اوباما نے ڈلاس میں ڈیموکریٹک پارٹی کے لیے چندہ جمع کرنے کے لیے رکھے گئے ایک پروگرام میں انتخابی دعویداروں کو نصیحت کی۔انھوں نے کہا، انتخابی دوڑ میں شامل لوگوں کی توجہ اس بات پر ہونی چاہیے کہ ہم چیزوں کو بہتر کیسے کر سکتے ہیں۔اوباما نے کہا کہ وہ توہین نہ کریں، اسکول کے بچوں کی طرح طنز نہ کریں اور نسل اور مذہب کی بنیاد پر لوگوں کو تقسیم نہ کریں۔

اپنی انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ نے تارکین وطن کے خلاف موقف اپنایا ہے اور میکسیکو سے ملحق امریکی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کی بات کی تھی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے نفرت انگیز بیان کے استعمال یا تقسیم کی حوصلہ افزائی کرنے میں کردار ادا کرنے کو مسترد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں بڑی تعداد میں لوگوں کی قیادت کرتا ہوں جن میں شدید غصہ ہے۔ دونوں جانب شدید غصہ پایا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ امریکہ میں ریپبلکن پارٹی کا صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ تین مزید ریاستوں مشی گن، مسیسپی اور ہوائی سے بھی کامیاب ہوگئے ہیں۔رپبلکن پارٹی کا صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل مارکو روبیو نے ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں ایک ٹیلی ویژن مباحثے کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے یہ کہنے پر کہ اسلام امریکہ سے نفرت کرتا ہے ان پر سخت تنقید کی تھی۔

متعلقہ عنوان :