لندن میں مقیم پاکستانی شہری کے گھرمسلسل 3سال ایک ہی تاریخ پر بچوں پیدائش

25نومبر2014-2013-2012 کو بچوں کی پیدائش کا انوکھا واقعہ‘ شہری نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے رابطہ کر لیا گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے برطانوی نژاد پاکستانی شہری کا ریکارڈ درج کرنے سے معذرت کر لی

اتوار 13 مارچ 2016 17:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مارچ۔2016ء) لاہور کے شہری کے ہاں انوکھا واقعہ۔ مسلسل تین سال ایک ہی تاریخ پر تین بچوں کی پیدائش۔ شہری نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے رابطہ کر لیا۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے برطانوی نڑاد پاکستانی شہری کا ریکارڈ درج کرنے سے معذرت کر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور کے شہری نعیم سلیمی کے ہاں مسلسل تین سال ایک ہی تاریخ یعنی 25 نومبر 2012ء ‘ 25 نومبر 2013ء اور 25 نومبر 2014ء کو لندن میں بچے پیدا ہوئے تھے۔

نعیم سلیمی نے اپنے تینوں بچوں کی پیدائش کے ریکارڈ گنیز بک میں شامل کرنے کیلئے انتظامیہ سے درخواست کی تھی مگر گنیز بک انتظامیہ نے انکار کر دیا۔اس سلسلے میں گنیز بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسلسل 3 سال ایک ہی تاریخ کو بچے پیدا کرنا کوئی ریکارڈ نہیں اور نہ ہی ایسے ریکارڈ کی کوئی کیٹگری ہے۔