نادرا نے کرپشن اور جعلی ڈگری سمیت دیگر جرائم پر515ملازمین کو برطرف کردیا

2015 میں ایک لاکھ سے زائد شناختی کارڈز شک کی بنیاد پر روکے گئے ،39ہزار تصدیق کے بعد جاری 72ہزار663مشکوک شناختی کارڈز کی تصدیق کا عمل تاحال مکمل نہ ہوسکا

اتوار 13 مارچ 2016 17:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مارچ۔2016ء) نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے 2015کے دوران ایک لاکھ12ہزار261شناختی کارڈز شک کی بنیاد پر روکے،39ہزار سے زائد شناختی کارڈز کو تصدیق کے بعد جاری کردیاگیا، 72ہزار663مشکوک شناختی کارڈز کی تصدیق کا عمل تاحال مکمل نہ ہوسکا ، تین سالوں میں غیرقانونی طورپر شناختی کارڈ کے اجراء،کرپشن،ایس او پیز کی خلاف ورزی اور جعلی ڈگری پر515ملازمین کوملازمت سے برطرف کیا گیا۔

نادراکی دستاویزات کے مطابق گذشتہ ایک سال کے دوران ایک لاکھ12ہزار261شناختی کارڈز شک کی بنیاد پر روکے،جن میں سے39ہزار598 شناختی کارڈز کو تصدیق کے بعد جاری کردیاگیاجبکہ تاحال72ہزار663مشکوک شناختی کارڈز کی تصدیق کا عمل مکمل نہیں کیا جاسکا،دوسری جانب ذرائع کے مطابق گذشتہ تین سالوں سے نادرا میں ڈیلی ویجز پر5681ملازمین کام کررہے ہیں، جن کو تاحال مستقل نہیں کیا جاسکا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گذشتہ تین سالوں میں نادار سے4315ملازمین کو نکالا گیاجن میں جعلی ڈگری اور غیر قانونی طورپر شناختی کارڈ کے اجراء میں ملوث195ملازمین بھی شامل ہیں جبکہ294ملازمین کو ایس اوپیز کی خلاف ورزی،26ملازمین کو کرپشن کی بنیاد پر،معاہدے کی معیاد مکمل ہونے پر2646،603ملازمین نے استعفٰی دیا جبکہ444ملازمین ریٹائر ہوئے۔

متعلقہ عنوان :