محکمہ زراعت نے جو جوبا کی کاشت رواں ماہ کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت کر دی

اتوار 13 مارچ 2016 16:58

فیصل آباد۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 مارچ۔2016ء)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدائت کی ہے کہ وہ جو جو با کی کاشت رواں ماہ مارچ کے دوران مکمل کر لیں تاکہ بروقت کاشت کے باعث بہتر پیداوار کا حصول ممکن ہو سکے۔ محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے کہا کہ جو جوبا کی کاشت کیلئے ریتلی میرا اور پانی کے بہتر نکاس والی زمین کا انتخاب ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زمین کی تیار ی کیلئے کاشتکار ایک مرتبہ ڈسک ہل چلا کر کم از کم تین مرتبہ عام ہل چلائیں اور سہاگہ کی مدد سے زمین کو اچھی طرح ہموار کر لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جو جوبا کی بہتر پیداوار کیلئے فی ایکڑ 2کلو گرام بیج کا استعمال بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو جوبا کی نرسری پولی تھین کے لفافوں میں تیار کر کے کھیت میں منتقل کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار بیج کی گہرائی ایک سے ڈیڑھ انچ تک رکھیں تاکہ بیج متاثر نہ ہو۔