یورپ اور روس (کل) مریخ میں ماضی میں زندگی کی موجودگی کا سراغ لگانے کیلئے اپنا ایک غیر انسان بردار مشن روانہ کریں گے

اتوار 13 مارچ 2016 16:53

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 مارچ۔2016ء) یورپ اور روس (کل) پیر کو مریخ میں ماضی میں زندگی کی موجودگی کا سراغ لگانے کیلئے اپنا ایک غیرانسان بردار مشن روانہ کریں گے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ایکسو مارس 2016ء نامی یہ مشن، مریخ سے متعلق تحقیقات کیلئے بھیجے جانے والے دو مشنز میں سے پہلا ہے۔پیر کی صبح ساڑھے نو بجے اسے قزاخستان سے روسی پروٹان راکٹ کے ذریعے روانہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس مشن میں انتہائی جدید آلات رکھے گئے ہیں جن کے ذریعے مریخ کے گیس اوڑھے کرہ ہوائی میں اس ناپید ہو جانے والی کسی ممکنہ زندگی کے باقی مانندہ نشان ڈھونڈنے کی کوشش کی جائے گی۔ یہ راکٹ پیر کو چھوڑے جانے کے بعد 496 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے رواں برس 19 اکتوبر کو مریخ پہنچے گا۔اس مشن کا ایک اہم مقصد اس سرخ سیارے کی زیادہ مفصل تصاویر لینا اور اس کی ہوا اور فضا کا جائزہ لینا ہے۔

متعلقہ عنوان :