بھمبر،بیرو ن مما لک مقیم کشمیر ی وپا کستا نی سفیر کا درجہ رکھتے ہیں ،محمد قیو م

اتوار 13 مارچ 2016 16:53

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 مارچ۔2016ء) ) پی ٹی آئی حلقہ سما ہنی کے را ہنما سابق چیئر مین محمد قیو م نے کہا ہے کہ بیرو ن مما لک مقیم کشمیر ی وپا کستا نی سفیر کا درجہ رکھتے ہیں جو ملک کی ترقی وخوشحا لی اور معیشت میں اہم کر دار ادا کر تے ہیں ۔پی ٹی آئی آزادکشمیر کے آمد ہ الیکشن میں بھا ری اکثر یت سے کا میا بی حا صل کر ے گی اور تا رکین وطن کے تمام مسائل ترجیحی بنیا دوں پر حل کر ے گی۔

ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے انصاف ٹا ئیگر فو رس گلف کے صدر چو ہدر ی محمد علی کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ سے بطو ر مہمان خصوصی خطا ب کے دوران کیا ۔اس موقع پر کشمیر ی تارکین وطن کی کثیر تعداد مو جو د تھی۔ انہوں نے کہا کہ گلف میں مقیم پا کستا نی اور کشمیر ی انتہا ئی مشکل حا لا ت میں محنت مزدوری کر کے ملک کیلئے کثیر زر مبا دلہ بھیجتے ہیں، جس سے پا کستا ن کی معیشت د ن بد ن بہتر ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے گلف میں موجود کشمیر یوں سے درخواست کی کہ وہ آزادکشمیر کے آنیوا لے الیکشن میں پا کستا ن تحر یک انصا ف کے امیدواروں کو کا میا ب کروائیں تا کہ آزادکشمیر تر قی کی راہ پر گامزن ہوسکے ۔ تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے انصاف ٹا ئیگر فو رس گلف کے صدر چو ہد ری محمد علی نے کہا کہ پا کستا ن اور کشمیر میں جلد پا کستا ن تحر یک انصا ف کی حکومت قائم ہو گی ۔