بھمبر،محکمہ اوقا ف اور دربا ر انتظامیہ با با شادی شہید کیخلا ف بیا ن بازی حقا ئق کے منافی ہے،ترجمان

اتوار 13 مارچ 2016 16:51

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 مارچ۔2016ء) محکمہ اوقا ف کے تر جمان ومنیجر در با ر با با شادی شہید چوہدری پر ویز اقبا ل نے محکمہ اوقا ف کے خلا ف لگنے وا لی خبروں کی تر دید کر تے ہو ئے کہا کہ مقامی افراد کی طرف سے محکمہ اوقا ف اور دربا ر انتظامیہ کیخلا ف بیا ن بازی حقا ئق کے منافی ہے ،محکمہ اوقاف نے تمام قانو نی تقاضے پو رے کر تے ہو ئے در با ر کی ضرورت کیلئے رقبہ ایوارڈ کر نے کی کا رروائی کی ہے ،رقبہ ایوارڈ ہو نے کی کا رروائی کے دوران مقامی افراد نے کوئی اعتراض نہیں کیا جب 158کنا ل دربا ر کیلئے ایوارڈ ہو چکا ہے اور اس کے معاوضہ کی37لا کھ رو پے رقم بھی محکمہ مال کے اکا ؤنٹ میں آچکی ہے چند افراد جنہوں نے دربا ر کے رقبہ پر محکمہ اوقاف کی اجازت سے دوکا نیں تعمیر کی تھیں انکی دکا نوں کے معاوضے کا تعین ڈپٹی کمشنر بھمبر کر یں گے اور اسکے مطا بق دکا نداروں کو معاوضے کی رقم اد ا کی جا ئیگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ در بار پر آنیوا لے زا ئر ین کی تعداد میں دن بد ن اضا فہ ہو رہا ہے جس کیلئے محکمہ اوقاف نے ماسٹر پلا ن تیا ر کیا اور کمپلیکس کی تعمیر کیلئے رقم بھی مختص کر دی ہے محکمہ اوقا ف دربا ر با با شادی شہید پر ذا ئرین کو زیا دہ سے زیا دہ سہو لیا ت دینے ،در با ر کی تزئین وآرا ئش ،رہا ئشی کمرے ،ذبح خا نہ ،لنگر خانہ ،بس اسٹینڈ بنا نے کیلئے دربا ر کے ساتھ ملحقہ رقبے کو ایوارڈ کر وایا ہے، جس کیلئے مقامی افراد بھی محکمہ اوقاف کیساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس جگہ پر مقامی افراد نے دکا نیں تعمیر کررکھیں ہیں وہ محکمہ اوقا ف کا مقبوضہ رقبہ ہے اگر رقبہ مقامی افراد کا ہے تو انہوں نے دکا نیں تعمیر کر نے کیلئے محکمہ اوقاف سے منظوری کیو ں لی ہے اور ما ہا نہ کرا یہ کیوں ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف دربا ر کے احا طے میں پہلے سے تعمیر تما م دکا نوں اور تندور کو ختم کر کے اس کی جگہ بڑ ی او ر شاندا ر ما رکیٹ بنا نا چا ہتا ہے جنہیں مقامی افراد کو کرا یہ پر دیا جائیگا ،جس سے در با ر کی آمدنی میں بھی اضا فہ ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :