پولیس فورس علاقے سے جرائم کے خاتمے کے لئے بھر پور کردار ادا کر رہی ہے ،ایس پی ضلع استور

اتوار 13 مارچ 2016 16:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 مارچ۔2016ء) ایس پی ضلع استور محمد شرین نے کہا ہے کہ پولیس فورس علاقے سے جرائم کے خاتمے کے لئے بھر پور کردار ادا کر رہی ہے ،شہر سے ہر قسم کے جرائم کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے ۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ استور کی مختلف چیک پوسٹوں پرنگرانی سخت کر دی گئی ہے اور عوام کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنے کے لئے پولیس فورس ہر جگہ چوکس ہے جبکہ پولیس فورس کی کمی اور محدود وسائل کے باوجود سکولوں کی سیکیورٹی کا نئے سرے سے جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی تمام توجہ ڈیوٹی پر دیں ،ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :