پاکستان ریلوے آئندہ مالی سال کے دوران 55نئے انجن خریدے گی

اتوار 13 مارچ 2016 16:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 مارچ۔2016ء) پاکستان ریلوے آئندہ مالی سال کے دوران 55نئے انجن خریدے گی ۔ اس حوالے سے جنرل الیکٹرک اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر دستخط کئے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان ریلوے کے حکام نے کہا ہے کہ مالی سال 2023-24ء تک ریلوے فلیٹ میں مختلف ہارس پاور کے 281نئے انجن شامل کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے مالی سال 2017-18ء میں 26نئے لوکو موٹیو انجن خریدے گا اسی طرح 2018-19ء میں 35انجن جبکہ مالی سال 2019-20ء میں اور 2020-21ء میں 50لوکو موٹیو انجن سسٹم میں شامل کئے جائیں گے جبکہ سال 2021-22ء میں 30اور مالی سال 2022-23ء میں 25جبکہ مالی سال 2023-24ء میں بھی 25نئے انجن خریدے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :