خیبرپختونخوا اورفاٹا میں وقفے وقفے سے موسلادھاربارش کاسلسلہ جاری
بارشوں سے کئی مقامات پر رابطہ سڑکیں تباہ اور درجنوں کچے مکانات منہدم ہو گئے پشا و ر کے علاقہ خان مست کالونی میں گھر کی دیوار گرنے سے 2 افرا دزخمی ہوگئے قبائلی ایجنسیوں میں مکانات گرنے، لینڈ سلائیڈنگ اور دوسرے حادثات میں بارہ افراد جاں بحق24 زخمی ہو گئے
اتوار 13 مارچ 2016 16:10
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء) خیبرپختونخوا اورفاٹا میں وقفے وقفے سے موسلادھاربارش کاسلسلہ جاری ہے ،بارشوں سے کئی مقامات پر رابطہ سڑکیں تباہ اور درجنوں کچے مکانات منہدم ہو گئیں پشا و ر کے علاقہ خان مست کالونی میں گھر کی دیوار گرنے سے 2 افرا دزخمی ہوگئے۔حالیہ بارشوں سے مختلف قبائلی ایجنسیوں میں مکانات گرنے، لینڈ سلائیڈنگ اور دوسرے حادثات میں بارہ افراد جاں بحق24 زخمی ہو گئے ۔
ملک کے دیگرحصوں کی طرح خیبرپختونخوا اورفاٹا میں جمعرات کے روز بارش کاسلسلہ جاری ہے ، پہاڑی علاقوں میں برف برفباری کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ، مانسہرہ اور بٹگرام کے بالائی پہاڑی مقامات پر لینڈ سلائڈنگ ہوئی ہے ۔سوات، لوئر دیر ، مالاکنڈ میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔(جاری ہے)
صوبے کے دیگر اضلاع مردان،چارسدہ،نوشہرہ،سمیت جنوبی اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش کاسلسلہ جاری ہے ،قبائلی علاقوں خیبرایجنسی اورمہمندایجنسی میں بھی بارش نے موسم کویکسربدل دیا ۔
صوبہ بھر میں موسلادھار بارش کے بعد سردی لوٹ آئی ہے اورلوگوں نے دوبارہ گرم کپڑے اورسویٹرپہناشروع کردیئے ،ادھر بعض علاقوں سے لینڈسلائیڈنگ اورکچے مکانات منہدم ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ ادھرپشاورکے علاقہ خان مست کالونی میں گھر کی دیوار گرنے سے 2 افرا دزخمی ہوگئے، مقامی افراد کے مطابق بارش کے باعث دیوار خستہ حال ہوگئی تھی۔ ریسکیوذرائع کے مطابق خان مست کالونی میں بارش کے باعث دیوار گرگئی اور ملبے تلے دب کر 2 افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کیلئے لیڈی ریدنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔حالیہ بارشوں سے مختلف قبائلی ایجنسیوں میں مکانات گرنے، لینڈ سلائیڈنگ اور دوسرے حادثات میں بارہ افراد جاں بحق24 زخمی ہو گئے ۔فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق حالیہ بارشوں کی وجہ سے فاٹا میں اب تک12 افراد جاں بحق جبکہ 24 زخمی ہو چکے ہیں ۔ڈائریکٹر ایف ڈی ایم اے کے مطابق اورکزئی ایجنسی میں 5، خیبرایجنسی میں 4 افراد ،باجوڑ اور مہمند ایجنسی میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ مختلف واقعات میں 24 افراد زخمی بھی ہوئے،بارشوں کے باعث متعددمکانات کو جزوی نقصان بھی پہنچا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے ڈرون کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ شروع
-
لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
-
پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا’’محمد نواز شریف کسان کارڈ‘‘ ،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے منظوری دیدی
-
پی آئی اے کی فضائی میزبان ٹورنٹو ائیرپورٹ پرزیرحراست
-
ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
صنم جاوید اور عالیہ حمزہ ایک اور مقدمے میں گرفتار
-
سینیٹ انتخابات میں زلفی بخاری کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر فریقین سے جواب طلب
-
بلاول بھٹو زرداری کا بہاولپور کے پارٹی رہنما ارشاد احمد سرویا کے انتقال پراظہار تعزیت
-
ہر ترقیاتی منصوبے میں شفافیت کو سو فیصد یقینی بنایا جائے‘خواجہ سلمان رفیق
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا آپریشن تھیٹرز پر جاری پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے پی آئی سی کا دورہ
-
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کا رایہ گولف اینڈ کنٹری کلب ڈیفنس کا دورہ
-
جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث میڈیکل اسٹور منیجر گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.