چین میں سائبرسے متعلق 6221مجرمانہ کیس نمٹائے گئے

نمٹائے جانیوالے کیس فراڈ ، گڑ بڑ پھیلانے والے اور دیگر جرائم کیلئے سائبر استعمال کرنے سے متعلق ہے ، رپورٹ

اتوار 13 مارچ 2016 15:57

بیجنگ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مارچ۔2016ء) سپریم پیپلز کورٹ ( ایس پی سی ) کی ایک کارکردگی رپورٹ میں اتوار کو بتایا گیا کہ 2015ء میں چین نے دھوکہ دہی کیلئے سائبر استعمال کرنے ، گڑ بڑ پھیلانے یا دوسرے جرائم سے متعلق 6221مجرمانہ کیس نمٹائے ،قومی قانون ساز اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں چیف جسٹس ژاؤ جیانگ کی طرف سے پیش کی جانے والی کارکردگی رپورٹ میں ایس پی سی نے کہا کہ اس نے افواہیں پھیلانے ، قمار بازی اور فحاشی پھیلانے جیسے سائبر جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن کیا تا کہ آن لائن ماحو ل کو صاف کیا جائے سکے ، اس نے قانون کے مطابق نجی معلومات افشا کرنے اور غیر قانونی طور پر معلومات کا تبادلہ کرنے ، افراد کی انفارمیشن سیکیورٹی کو بہتر تحفظ فراہم کرنے والے آن لائن جرائم کے خلاف کارروائی کی ۔

(جاری ہے)

سپریم پیپلز پروکیو ریٹو ریٹ ( ایس پی پی ) کی کارکردگی رپورٹ جو اتوار کو جاری کی گئی اور پروکیوریٹر جنرل کاؤ جیانگ منگ نے قومی قانون ساز اسمبلی کوپیش کرنی تھی نے کہا گیا کہ اس نے ٹیلی مواصلات و انٹر نیٹ بالخصوص ٹیلی فون ، ٹیکس میسج اور انٹر نیٹ کے ذریعے دھوکہ دہی والے نئے قسم کے جرائم کے خلاف جدوجہد میں بھی سرگرم حصہ لیا ۔

متعلقہ عنوان :