لاہور سے کوئٹہ جانے والی اکبر خان ایکسپریس تباہی سے بچ گئی ،ریلوے لائن پر نصب12کلو بم ناکارہ بنادیا گیا

اتوار 13 مارچ 2016 15:55

سبی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مارچ۔2016ء) لاہور سے کوئٹہ جانے والی اکبر خان ایکسپریس تباہی سے بچ گئی، ریلوے گینگ مین کی نشاندہی پر ایف سی نے ناڑی پل کے قریب کوئٹہ سبی ریلوے لائن پر نصب12کلووزنی بم برآمد کرکے ناکارہ بنا ڈالا ،تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سبی کے علاقہ صدر پولیس تھانہ کی حدود میں ناڑی پل کے قریب کوئٹہ سبی ریلوے ٹریک پر ریلوے لائن کی حفاظت پر مامور ریلوے گینگ مینوں کی نشاندہی پر ایف سی سبی نے ریلوے ٹریک پر نصب12 کلو گرام وزنی ریموٹ کنٹرول بم بمعہ بیٹری ڈیکونیٹرز کو برآمد کرکے ناکارہ بناڈالاشک کی بنیاد پر تین مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی۔

اس موقع پر سبی کمانڈنٹ سکاوٴٹس کرنل احمد رضا، میجر اعظم میجر شہباز خان کے علاوہ اے ای این سبی محمد عباس بھی جائے وقوعہ پر پہنچے۔ ریلوے لائن پر بم کی اطلاع ملتے ہی کوئٹہ سے آنے والی مسافر ٹرین جعفرایکسپریس کو مچھ جبکہ کوئٹہ جانے والی اکبر خان ایکسپریس کو سبی اسٹیشن پر روک دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :