ایف آئی اے نے متحدہ قیادت پر بھارتی فنڈنگ سمیت دیگر الزامات پر تحقیقات تیزکردی
سرفراز مرچنٹ بیان ریکارڈ کرانے سے متعلق (کل ) آگاہ کرینگے ، تاجر کے پاکستان آنے سے انکار پر ایف آئی اے ٹیم برطانیہ جا کر بیان ریکارڈ کریگی سابق سٹی ناظم مصطفی کمال کی ساتھیوں کے ہمراہ ڈائریکٹر ایف آئی اے سے ملاقات، ابتدائی بیان ریکارڈ کرا دیا
اتوار 13 مارچ 2016 15:53
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مارچ۔2016ء) ایم کیوایم کی قیادت پربھارتی خفیہ ادارے راسے فنڈزلینے،منی لانڈرنگ، اسلحہ کی خریداری سمیت دیگر سنگین نوعیت کے الزامات پر پاکستانی تاجر سرفراز مرچنٹ (کل ) پیر کو ایف آئی اے کو بیان ریکارڈ کرانے سے متعلق اپنا جواب دینگے، سرفراز مرچنٹ نے سیکیورٹی وجوہات کے باعث اگرپاکستان آنے سے انکار کیا تو ایف آئی اے ٹیم برطانیہ جا کر ان کا بیان ریکارڈ کرے گی، دوسری طرف سابق سٹی ناظم مصطفی کمال اور ان کے ساتھیوں سے کراچی میں ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ شاہد حیات نے تفصیلی ملاقات کی ہے اور ا ن کا ابتدائی بیان ریکارڈ کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کی قیادت پر عائد الزامات ا نکوائری کو تیز کر دیا گیا ہے ، سرفرازمرچنٹ بیان ریکارڈ کرانے سے متعلق (آج پیر کو)ایف آئی اے کو اپنے فیصلے سے آگاہ کرینگے کہ وہ پاکستان آئیں گے یا نہیں، ذرائع کے مطابق اگر سرفراز مرچنٹ سیکیورٹی وجوہات کے باعث پاکستان نہ آ سکے تو ایف آئی اے ٹیم برطانیہ جائے گی اس کے لئے وزارت داخلہ برطانوی حکومت کو باضابطہ طور پر درخواست کرے گی،دوسری طرف مصطفے کمال اوران کے ساتھیوں کابیان ریکارڈ کرنے کی ذمہ داری ایف آئی اے کے ڈائریکٹرشاہدحیات کوسونپی گئی ہے ،شاہدحیات نے کراچی میں ایم کیوایم کے باغی ارکان سے ملاقات کر کے ان کا ابتدائی بیان ریکارڈ کیا ہے اور ان کو ایم کیو ایم کی قیادت کے خلاف شواہد کی فراہمی کا کہا گیا ہے ،ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے ایف آئی اے کی انکوائری کمیٹی کو 2ہفتوں میں کام مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،انکوائری کمیٹی کے پاس جو بھی شواہد آئیں گے ان کی چھان بین کیلئے مزید2 ہفتے ایف آئی اے کو دیئے جائیں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
-
سندھ حکومت کا اورنج لائن اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
-
ملک بھر میں چائنیز کی سیکورٹی ہائی الرٹ، بم پروف بسوں کیلئے انتظامات کا آغاز
-
اسٹیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپی99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورک چارج ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری
-
چوھدری شافع حسین سے ترکیہ کے قونصل جنرل کی ملاقات، پنجاب اور ترکیہ کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
-
روس ایک وسیع مارکیٹ ہے ، پاکستانی برآمد کنندگان تجارت کو فروغ دے کر کثیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں، وفاقی وزیرجام کمال خان
-
گورنر سندھ کا حیدرآباد میں آئی ٹی پروگرام کے آغازکا اعلان
-
بجلی ایک ماہ کیلئے 5 روپے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.