اوکاڑہ ، بدنام زمانہ ڈکیت کریم عر ف کریمی اپنے ہی ساتھیوں کی فائر نگ سے ہلاک

اتوار 13 مارچ 2016 15:29

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مارچ۔2016ء) سنگین وارداتوں مطلوب بدنام زمانہ ڈکیت کریم عر ف کریمی اپنے ہی ساتھیوں کی فائر نگ سے ہلاک ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل رانا کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پولیس مشکوک افراد کی گرفتاری کے لیے روزانہ کی بنیاد پر ضلع بھر میں اہم مقامات پر سرچ آپریشن اور ناکہ بند ی کررہی ہے ۔

پولیس پارٹی تھانہ راوی معمول کے گشت پر تھی کہ ناکہ بندی پل راجباہ 1جیڈی کرپاسنگھ کی جانب سے ایک موٹرسائیکل آیا جس پر تین کس نامعلوم ملزمان سوار تھے جن کو رکنے کا اشارہ کیا گیا لیکن ملزمان نے موٹرسائیکل بھگا لی، جس پر پولیس پارٹی نے ان کا تعاقب کیا تو ملزمان قریبی فصل میں داخل ہوگئے اور پولیس پارٹی پراندھا دھند فائرنگ شروع کردی ۔

(جاری ہے)

پولیس پارٹی نے بلند آوازمیں کہاکہ فائرنگ بند کریں اورگرفتاری دے دیں مگر ملزمان نے فائرنگ کا سلسلہ بند نہ کیا تو پولیس پارٹی نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائر کئے، کچھ دیر بعد فائرنگ کا سلسلہ رک گیاتو پولیس پارٹی نے حفاظتی جیکٹ اور سرچ لائٹ کی مددسے ملزمان کی تلاش شروع کردی ،تھوڑے فاصلے پر جا کر دیکھاتو ایک نامعلوم ڈاکو کی نعش نظر آئی ۔

جس کے پاس سے دو عدد رائفل 44بور بمعہ22عددگولیاں موٹرسائیکل بلانمبری نقدی رقم 2000/--اور ایک عد د موبائل بھی پڑاہواتھاجس کو پولیس نے قبضہ میں لے لیا جبکہ اس دوران دو ڈاکو رات کی تاریکی اور فصلوں کا فائد ہ اُٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ۔اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے ڈکیت کی شناخت کریم عرف کریمی کے نام سے ہوئی ہے جو پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا

متعلقہ عنوان :