2015ء کے دوران ملک میں موٹر سائیکلز کی مقامی پیداوار میں 10فیصد کا اضافہ

2015ء کے دوران ملک میں 19لاکھ 12ہزار 944موٹر سائیکلز تیار کئے گئے تھے

اتوار 13 مارچ 2016 15:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء)سال 2015ء کے دوران ملک میں موٹر سائیکلز کی مقامی پیداوار میں 10فیصد کا اضافہ دیکھاگیا ۔ ایک سال کے دوران تقریباً 20لاکھ موٹر سائیکل اندرون ملک تیار کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایشن آف پاکستان موٹر سائیکلز اسمبلرز (اے پی ایم اے) کے چیئرمین محمد صابر شیخ کے مطابق سال 2015ء کے دوران ملک میں 19لاکھ 12ہزار 944موٹر سائیکلز تیار کئے گئے تھے اور اسطرح سال 2014کے مقابلہ میں مقامی طورپر موٹر سائیکلوں کی پیداوار میں 10فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت مقامی صنعت کو سہولیات فراہم کرے تو موٹر سائیکلز کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ سے اسکی برآمدات کے فروغ سے قیمتی زرمبادلہ کمایا جاسکے گا جس سے نہ صرف ملکی معیشت کے استحکام بلکہ بے روزگاری کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی۔