ورلڈ ٹی ٹونٹی 2016ء شاہد آفریدی اور ثناء میر کا بطور کپتان آخری ٹورنامنٹ
اتوار 13 مارچ 2016 14:58
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 مارچ۔2016ء) بھارت میں ہونے والا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ شاہد آفریدی کا بطور کپتان اور کھلاڑی آخری ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ ہوگا جبکہ قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناء میر بھی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد کپتانی کو چھوڑنے کا اعلان کرچکی ہیں ۔ آل راؤنڈر شاہد آفریدی 27 ٹیسٹ میچز کھیل کر 1716رنز بنانے کے علاوہ 48 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں ۔
انہوں نے 398ون ڈے میچز میں 8064رنز بنائے اور 395وکٹیں حاصل کیں جبکہ 94 ٹی ٹونٹی میچز میں 1315رنز بنائے اور 93 وکٹیں حاصل کیں ۔شاہد آفریدی نے اب تک 39ٹی ٹونٹی میچز میں پاکستان ٹیم کی کپتانی کی ہے جس میں سے 18جیتے اور 20ہارے اور ایک ٹائی ہوا ۔ بطور کپتان انہوں نے 39ٹی ٹونٹی میچز میں 507رنز بنائے جبکہ 36وکٹیں حاصل کیں ۔(جاری ہے)
ان کی کپتانی میں پاکستان کی ٹیم نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے چھ میچز میں حصہ لیا جس میں سے 2جیتے اور چار ہارے ۔
بطور کھلاڑی انہوں نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے 30میچز کھیلے جس میں انہوں نے 456رنز بنائے اور 35وکٹیں حاصل کیں ۔قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان و آل راؤنڈر ثناء میر نے 82ون ڈے میچز میں 1049رنز بنائے جبکہ 90وکٹیں حاصل کیں ۔63ٹی ٹونٹی میچز میں انہوں نے 591رنز بنائے اور 56وکٹیں حاصل کیں ۔ثناء میر کی قیادت میں قومی ویمن ٹی ٹونٹی ٹیم نے 61میچز میں حصہ لیا جس میں سے 24ہارے اور 36میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ مقابلوں میں ان کی قیادت میں ویمن ٹیم نے 16میچز کھیلے جس میں سے 3جیتے اور 13میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بطور کپتان انہوں نے 16ٹی ٹونٹی میچز میں 182رنز بنائے اور 12وکٹیں حاصل کیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
-
سابق کرکٹرز کی پاکستان کی جانب سے عماد وسیم کو بینچ پر بٹھانے کے فیصلے پر تنقید
-
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.