حذیفہ عبدالرحمان اے ٹی ایف ڈویژن 14 اینڈ انڈر ٹینس چیمپین شپ میں شرکت کریں گے
اتوار 13 مارچ 2016 14:58
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 مارچ۔2016ء) ایشین ٹینس فیڈریشن (اے ٹی ایف) نے قومی جونئیر کھلاڑی حذیفہ عبدالرحمان کو بنکاک میں کھیلے گئے ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایشین ٹیم میں شامل کر لیا ہے اور وہ ویتنام میں ہونے والی اے ٹی ایف ڈویژن 14اینڈ انڈر ٹینس چیمپین شپ میں شرکت کریں گے۔
(جاری ہے)
پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری محمد خالد رحمانی نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ اے ٹی ایف ڈویژن 14اینڈ انڈر ٹینس چیمپین شپ منگل سے ویتنام میں کھیلی جائے گی جس کے لئے ایشین ٹینس فیڈریشن نے مختلف ممالک سے باصلاحیت 9 کھلاڑیوں کا انتحاب کیا ہے جس میں قومی جونئیر کھلاڑی حذیفہ عبدالرحمان بھی شامل ہیں۔
سیکرٹری نے کہا کہ قومی جونئیر کھلاڑی حذیفہ عبدالرحمان ایشین رینکنگ میں16ویں نمبر پر ہے تاہم اسلام آباد میں کھیلے گئے اے ٹی ایف پاکستان انڈر 14 اینڈ سپر سیریز ٹینس چیمپئن شپ کا پہلا لیگ کا ٹائٹل جیت کر ان کی رینکنگ میں مزید بہتری آئے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے ٹیم بانڈنگ کے حوالے سے غلط تاثر کو مسترد کردیا
-
نازش جہانگیر نے بابر اعظم کے معاملے پر خود سے منسوب سخت بیان کی تردید کردی
-
گیل مونفلس میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئے
-
چوتھے ٹی ٹونٹی میں رنز کے انبار لگنے کا امکان
-
کیا محمد رضوان آئرلینڈ جائیں گے؟ بابر اعظم نے بتا دیا
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.