سعودی فورسزکی کارروائی، چھ داعشیوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا
سعودی فورسزنے القصیم صوبہ میں قریبی رشتہ دارکو ہلاک کرنے والے جنگجوؤں کو مقابلے میں ہلاک کیا
اتوار 13 مارچ 2016 14:44
الریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء) سعودی عرب میں سیکورٹی فورسز نے25 روز قبل ایک قریبی عزیز کے قتل میں ملوث چھ داعشیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق القصیم صوبے میں نشانہ بننے والے بدرالرشیدی کے قاتلوں کی تصاویر وسیع پیمانے پر پھیلا دی گئیں تھیں تاکہ ان کی پہچان اور تعاقب کو آسان بنایا جائے۔
(جاری ہے)
داعش تنظیم کی جانب سے واقعے کے 10 روز بعد اس گھنانی واردات کی وڈیو بھی جاری کی گئی تھی،سعودی میڈیا کے مطابق قتل کی واردات کے 25 روز اور وڈیو جاری ہونے کے تقریبا 15 روز بعد سیکورٹی فورسز قتل میں ملوث افراد کو ہلاک کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔
ان کے خفیہ ٹھکانے کا پتہ اس ڈاج ماڈل کی گاڑی سے لگایا گیا جس میں یہ سوار تھے۔ یہ گاڑی حائل میں المستجدہ قصبے کے نزدیک ایک مٹی کے ٹیلے پر پھنس گئی۔ اس میں سوار چھ داعشیوں نے نزدیکی پہاڑوں میں پناہ لی اور بھاری ہتھیاروں کے ساتھ سیکورٹی فورسز کے ساتھ مقابلہ کیا تاہم کچھ ہی دیر میں سب کے سب مارے گئے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.