پرویز مشرف کی طبیعت ایک مرتبہ پھر ناساز ہوگئی ڈاکٹرز کی ٹیم نے گھر کا معائنہ کیا

اتوار 13 مارچ 2016 14:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء) سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی طبیعت ایک مرتبہ پھر ناساز ہوگئی ڈاکٹرز کی ٹیم نے گھر پر ان کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان آل پاکستان مسلم لیگ کے مطابق سابق پرویز مشرف کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی ان کی ریڈھ کی ہڈی اور بائیں پاؤں میں تکلیف بڑھ گئی جس کے باعث ڈاکٹرز کی ٹیم کو گھر بلایا گیا ڈاکٹرز کی ٹیم نے گھر پر ان کا معائنہ کیا اور کچھ ٹیسٹ بھی کئے۔ترجمان کے مطابق جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو ہسپتال منتقل کرنے کے حوالے سے فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا چند روز قبل پرویز مشرف کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی اور ڈاکٹرز نے انہیں چند ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی تھی۔

متعلقہ عنوان :