ملتان میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 8 سالہ بچی زخمی ہوگئی پولیس نے دولہے کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا

اتوار 13 مارچ 2016 14:37

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء) ملتان میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 8 سالہ بچی زخمی ہوگئی،پولیس نے دولہے کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق شجاع آباد کے علاقے میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے 8 سالہ بچی زخمی ہوگئی پولیس کے مطابق دولہا کے دوست نے فائرنگ کی جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے گئے دولہا خضر حیات کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :