کراچی پولیس مقابلے میں القاعدہ برصغیرکے2مطلوب دہشتگردہلاک

ہلاک دہشت گردوں کی شناخت ارشد اور عمیر کے نام سے ہوئی ہے رپورٹ

اتوار 13 مارچ 2016 14:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء) صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے قائد آباد میں محکمہ انسداد دہشت گردی کے اہلکاروں کے ساتھ مقابلے میں القاعدہ بر صغیر کے 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق حساس ادارے کی رپورٹ پر قائد آباد میں کارروائی کی گئی جس کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں کی فائرنگ پر مزید نفری طلب کر کے علاقے کی ناکہ بندی کی گئی فائرنگ کے تبادلے میں دونوں دہشت گرد زخمی ہو گئے دونوں دہشت گرد ہسپتال منتقل کرتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔

ہلاک دہشت گردوں کی شناخت ارشد اور عمیر کے نام سے ہوئی ہے۔سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد ارشد کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے عمیر کے سر کی قیمت 5 لاکھ روپے مقرر تھی۔ دونوں دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ بر صغیر سے تھا دہشتگردوں کے قبضے سے دستی بم اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :