خواتین کو تشدد سے تحفظ کے قانون پر لائحہ عمل کیلئے دینی جماعتوں کا اجلاس منگل لاہور میں ہوگا

مولانا فضل الرحمن اور دیگر رہنما اجلاس کے شرکاء کو حکومت کی طرف سے کئے جانیوالے رابطوں بارے بھی آگاہ کرینگے ‘ ذرائع

اتوار 13 مارچ 2016 14:27

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں منظور کئے جانے والے خو اتین کو تشدد سے تحفظ کے قانون پرلائحہ عمل طے کرنے کیلئے دینی جماعتوں کا اجلاس ( منگل) کو منصورہ میں ہوگا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جے آئی (ف) ، جماعت اسلامی ، مرکزی جمعیت اہلحدیث ، جے یو آئی (س) سمیت تمام دینی جماعتوں کے سربراہان اور رہنما شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب اسمبلی سے منظور کئے جانے والے قانون کے معاشرے پر پڑنے والے اثرات اور اس پر غور کر کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن اور دیگر رہنما اس قانون پر تحفظات کے بعد حکومت کی طرف سے کئے جانے والے رابطوں بارے بھی اجلاس کے شرکاء کو آگاہ کرینگے۔

متعلقہ عنوان :