جنوبی کوریا میں واشنگٹن اور سیول کے درمیان سب سے بڑی فوجی مشقیں جاری

شمالی کوریا کی ایک آبدوز ملک کے مشرقی ساحل سے لاپتہ ہوگئی ،امریکی میڈیا کا دعویٰ

اتوار 13 مارچ 2016 14:10

پوہانگ/ واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مارچ۔2016ء ) جنوبی کوریا کے شہر پوہانگ میں واشنگٹن اور سیول کے درمیان اب تک کی سب سے بڑی فوجی مشقیں جاری ہیں ۔ ادھر امریکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا کی ایک آبدوز ملک کے مشرقی ساحل سے لاپتہ ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے شہر پوہانگ میں واشنگٹن اور سیول کے درمیان جاری مشقوں میں جنوبی کوریا کے تین لاکھ جب کہ امریکہ کے 17 ہزار سے زائد فوجی اہلکار حصہ لے رہے ہیں ۔

ان مشقوں میں امریکی میرینز کے 55 ہوائی جہاز جبکہ دونوں ممالک کے 30 بحری جنگی جہاز بھی شریک ہیں ۔ مشقوں میں دونوں ملکوں کے فوجی دستے بری ، بحری اور فضائی محاذوں پر صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے ۔ دوسری طرف امریکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا کی ایک آب دوز لاپتہ ہو گئی ہے جسے شمالی کوریا کی افواج گزشتہ کئی روز سے تلاش کر رہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :