شیو سینا نے پاک بھارت مقابلہ رکوانے کے لیے دستی بم حملوں کی دھمکی دے ڈالی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 13 مارچ 2016 14:01

شیو سینا نے پاک بھارت مقابلہ رکوانے کے لیے دستی بم حملوں کی دھمکی دے ..

ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔13مارچ2016ء )دھرم شالہ میں پاک بھارت مقابلہ منسوخ کرانے کے بعد شیو سینا اب کولکتہ میں شیڈول پاک بھارت میچ سبوتاژ کرنے کے لیے سرگر م ہوگئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق دھرم شالا میں پاک بھارت ٹی ٹونٹی مقابلہ منسوخ کرانے کے بعد بھارتی انتہاء پسندو ں کے عزائم آسمان سے باتیں کرنے لگے ہیں اور ہندو انتہاء پسند رہنما اب کولکتہ میں شیڈول مقابلہ رکوانے کے لیے بم پھینکے کی دھمکیاں دینے لگے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہندو انتہاء پسند تنظیم شیو سینا کے سربراہ ادے ٹھاکرے نے بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر چندرا پور میں شیو سینا کارکنوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم کو پاکستان کے ساتھ میچ کھیلنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے کیوں کہ بارڈرز پر بمباری ہورہی ہے ،ہم بھی پاکستانی ٹیم پر بال کی بجائے بم پھینکیں گے ۔ ادے ٹھاکرے کا مزید کہنا تھا کہ وہ دھرم شالا میں پاک بھارت میچ نہ ہونے دینے پر ہماچل پردیش کے وزیر اعلی کو شاباشی پیش کرتے ہیں اور کولکتہ میں شیڈول مقابلے پر ان کا بھارتی حکومت سے سوال ہے کہ آخر پاکستان سے کھیلنے کی ضرورت کیا ہے۔؟