موجودہ دور میں کھاد کے مناسب استعمال کے بغیر زرعی پیداوار میں اضافہ ممکن نہیں محکمہ زراعت پنجاب

پودوں کی بڑھوتری کیلئے ثانوی غذائی جزو والی کھادیں خاص اہمیت کی حامل ہیں ترجمان

اتوار 13 مارچ 2016 13:53

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء) محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں کھاد کے مناسب استعمال کے بغیر زرعی پیداوار میں اضافہ ممکن نہیں جبکہ پودوں کی بڑھوتری کیلئے ثانوی غذائی جزو والی کھادیں خاص اہمیت کی حامل ہیں اور معاشی نقطہ نظر سے بھی کھادوں کا استعمال انتہائی ضروری ہے کیونکہ کاشتکار ایک روپے کی کھاد کے بدلے دس روپے تک کی اضافی پیداوار حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتا یا کہ کھادوں کی اقسام کو تین حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اجزائے کبیرہ و الی کھادیں جن میں نائٹروجن ، فاسفورس ، پوٹاش وغیرہ شامل ہیں کی فصل کو اشد ضرورت ہوتی ہے جبکہ دوسرے نمبر پر اجزائے ثانوی کا استعمال بھی سود مند ہے اور کیلشیم ، میگنیشیم ،سلفر فصلات پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :