پاکستانی کمنٹیٹر رمیز راجہ نے بنگلہ دیشی کرکٹ کو پسندیدہ قرار دے دیا

اتوار 13 مارچ 2016 13:46

پاکستانی کمنٹیٹر رمیز راجہ نے بنگلہ دیشی کرکٹ کو پسندیدہ قرار دے دیا

میر پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مارچ۔2016ء) پاکستانی کمنٹیٹر رمیز راجہ نے بیک فٹ پر آتے ہوئے بنگلہ دیشی کرکٹ کو پسندیدہ قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

انٹر نیشنل میچوں ں میں بنگال ٹائیگرز سے متعلق ان کے بعض بیانات پر بنگلہ دیشی عوام میں سخت غم و غصہ پایاجاتا ہے تاہم رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ انہیں اکثر غلط سمجھا گیا تاہم ان کا ارادہ ہمیشہ سے واضح رہا ہے اور جو اچھا دیکھا اس کی فوری تعریف کردی اور جو چیزدرست نہیں پائی اس پر تنقید کی مگرعام لوگو ں میں ان کے بارے میں جو منفی ردعمل اور افواہیں پائی جاتی ہیں وہ قطعی درست نہیں بلکہ وہ تو اس ملک سے حقیقتاً محبت کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :