صوبائی وزیر ہا وسنگ تنویر اسلم بین الااقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے ایتھوپیا پہنچ گئے

اتوار 13 مارچ 2016 13:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مارچ۔2016ء) صوبائی وزیر ہا وسنگ اربن ڈویلپمنٹ مواصلات وتعمیرات ملک تنویر اسلم اعوان بین الااقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے ایتھوپیا کے شہر عدیس ابابا پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

انہیں وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف نے نکاسی آب اور آبی وسائل کے حوالے سے منعقد ہونے والی کانفرنس کے لیے پاکستان کی نمائندگی کے لیے نامزد کیا ہے۔ یہ کانفرنس 100 سے زائد ممالک کی نمائندہ تنظیم کے زیراہتمام 15 سے 17 مارچ تک منعقد ہورہی ہے۔

متعلقہ عنوان :