سعودی عرب سے لاہور آنیوالی پرواز میں مسافر دل کا دورہ پڑ نے سے جا ں بحق

اےئر پورٹ انتظامیہ نے لاش لواحقین کے حوالے کر دی ‘ اہل خانہ اےئر پورٹ میں د ھا ڑے مار مار کر روتے رہے

اتوار 13 مارچ 2016 13:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مارچ۔2016ء) سعودی عرب سے لاہور آنیوالی پرواز میں ظفر اقبال نامی شخص دل کا دورہ پڑ نے سے جا ں بحق جبکہ اےئر پورٹ انتظامیہ نے لاش انکی فیملی کے حوالے کر دی ‘ظفر اقبال کے اہل خانہ اےئر پورٹ میں د ھا ڑے مار مار کر روتے رہے ‘ہر آنکھ اشکبا ر ہوگئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گوجرنوالہ کا رہا ئشی ظفر اقبال دمام میں روز گاہ کے سلسلے میں رہا ہے اور گزشتہ روز وہ وجب چھٹیاں گزارنے کیلئے پاکستان آرہا تھا کہ لاہور میں لینڈ نگ سے کچھ دیر پہلے دل کو دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا اسی دوران جہاں کے عملے نے انکو ابتدائی طبی امداد بھی دی مگر وہ اسکی زندگی بچانے میں کا میاب نہ ہوسکے لاہور میں لینڈ نگ کے بعد جب اسکے استقبال کیلئے آنیوالی فیملی کو اس کی اطلاع دی گئی تو اسکے ورثاء نے اےئر پورٹ پر دھاڑے مار مار کر رونا شروع کر دیا جسکی وجہ وہاں موجود دیگر افراد کی آنکھیں بھی اشکبار ہوگئیں ۔