کوئٹہ میں ایف سی کا سرچ آپریشن ،5مشتبہ ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

اتوار 13 مارچ 2016 13:39

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مارچ۔2016ء ) کوئٹہ میں ایف سی نے سرچ آپریشن کے دوران 5 مشتبہ ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لیا ۔

(جاری ہے)

ایف سی ترجمان کے مطابق ایف سی اور پولیس نے خفیہ اطلاع پرسریاب کے علاقے بی بی نانی زیارت میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔آپریشن کے دوران 5 مشتبہ افراد گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے، اسلحہ اور منشیات برآمد کر کے قبضے میں لیاگیا ہے،گرفتار ہونے والے مشتبہ ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :