ملتان،شادی میں فائرنگ سے 8سالہ بچی زخمی ،دولہا گرفتار

اتوار 13 مارچ 2016 13:39

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مارچ۔2016ء ) ملتان میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 8 سالہ بچی زخمی ہوگئی،پولیس نے دولہے کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق شجاع آباد کے علاقے میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے 8 سالہ بچی زخمی ہوگئی،پولیس کا کہنا ہے کہ دولہا کے دوست نے فائرنگ کی جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے گئے جبکہ دولہا خضر حیات کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :