محکمہ موسمیات کی پنجاب‘ خیبرپختونخوا‘ شمالی بلوچستان‘ کشمیر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی
خطہ پوٹھو ہار میں بارش کے ساتھ ژالہ باری ، مری اور گلیات میں برف باری، ہزارہ ڈویژن میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
اتوار 13 مارچ 2016 13:39
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مارچ۔2016ء ) محکمہ موسمیات نے پنجاب‘ خیبرپختونخوا‘ شمالی بلوچستان‘ کشمیر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ۔ خطہ پوٹھو ہار میں بارش کے ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ۔ مری اور گلیات میں برف باری جبکہ ہزارہ ڈویژن میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق موسم بہار کی حالیہ بارشوں نے ہر جانب جل تھل کر دیا جس سے نہ صرف خنکی بڑھ گئی ہے بلکہ موسم بھی خوشگوار ہو گیا ۔
محکمہ موسمیات نے پنجاب‘ خیبرپختونخوا‘ شمالی بلوچستان کشمیر کے مختلف شہروں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ۔ اسلام آباد میں گزشتہ تین دنوں سے جاری بارش سے جاتی سردیاں واپس لوٹ آئی ہیں جبکہ بارش کی وجہ سے پولن کے ہزاروں مریضوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔(جاری ہے)
ہفتہ اور اتوار کی چھٹی اور بارش کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ شہری بھی گھروں میں ہی بارش سے لطف اندوز ہوتے رہے۔
اسلام آباد میں بارش الرجی کے مریضوں کیلئے باعث رحمت ثابت ہوئی ۔ بائیس ہزار فی کیوبک فٹ سے پولن کم ہو کر صرف چار سو تیس فی کیوبک فٹ ہوگئی ۔ دوسری جانب موٹروے اور اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ڈرائیوروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بارش میں احتیاط سے گاڑیاں چلائیں اور سفر پر جانے سے پہلے اپنی گاڑیوں کو ضرور چیک کریں۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.