بگ بی کا نقاب لگا کر دہلی کی سڑکوں پر مٹر گشت… ”نقاب پوش“ امیتابھ بچن کو کوئی پہچان ہی نہ سکا

اتوار 13 مارچ 2016 13:36

بگ بی کا نقاب لگا کر دہلی کی سڑکوں پر مٹر گشت… ”نقاب پوش“ امیتابھ بچن ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مارچ۔2016ء) بولی ووڈ میگا سٹارامیتابھ بچن آجکل شوجیت سکر کی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں بھارتی دارالحکومت دہلی میں ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق میگا سٹار نقاب پہن کر دہلی کی سڑکوں پر پیدل گھومتے رہے تاہم کوئی بھی انھیں پہچاننے میں کامیاب نہ ہوسکا کہ ان درمیان اتنے بڑے سٹار موجود ہیں۔

(جاری ہے)

امیتابھ بچن اس خوشگوارتجربے سے لطف لیتے وقت خاکی ٹراوٴزر،ڈھیلی ڈھالی شرٹ اور ٹریننگ ماسک میں ملبوس تھے۔ 73سالہ اداکار کی جانب سے مذکورہ سیر کے بعد اپنے بلاگ پر یہ خوشگوار تجربہ اپنے پرستاروں کے ساتھ بھی شیئرکیا گیا۔ انھوں نے مختلف مقامات پر لی گئی تصاویر بھی شیئر کیں۔اداکار کا کہنا تھا کہ انھیں اس طرح عام لوگوں کے درمیان گھومنا بے حد اچھا لگا۔دوسری جانب پیشے کے لحاظ سے میگا سٹار کی نئی آنے والی فلم تین کی شوٹنگ مکمل ہوا چاہتی ہے۔ تین میں امیتابھ بچن کے ہمراہ ودیا بالن اور نوازالدین صدیقی نمایاں کرداروں میں نظر آئیں گے

متعلقہ عنوان :