کسٹم والوں نے میرا گٹار خراب کر دیا ‘ بریان ایڈمز کی شکایت

اتوار 13 مارچ 2016 13:34

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مارچ۔2016ء) اگرچہ مصرکے کسٹم افسران نے گلوکار کا گٹار انتہائی احتیاط سے دیکھا تاہم بریان ایڈمز کوشکایت ہے کہ وہ انکا گٹار خراب کر چکے ہیں۔واضح رہے گلوکار مصرایک میوزیکل کنسرٹ میں حصہ لینے کیلئے گئے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

گلوکار نے وہاں پہنچ کر فیس بک پر اپنی پوسٹ میں اپنے گٹار کی تصاویر شیئر کیں جن پر کسٹم حکام نے سبز رنگ سے نشان بنا دیا ہے۔ گلوکار نے سماجی رابطے کی سائٹ پر لکھا کہ کسٹم حکام نے ان کے1946ء کے نایاب گٹار پر ایک بد نما داغ لگا چھوڑا ہے۔گریمی ایوارڈ یافتہ گلوکار کی جانب سے سوشل میڈیا پر مصر میں ہونے والے میوزیکل کنسر ٹ میں لی گئی تصاویر بھی شیئر کی گئیں

متعلقہ عنوان :